ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / سداپور میں لڑکیوں سے چھیڑ چھاڑ اور بے ہودہ حرکت کرنے پر چار گرفتار : پولس کی ’اوبوّا‘ ٹیم کے پہلے شکار

سداپور میں لڑکیوں سے چھیڑ چھاڑ اور بے ہودہ حرکت کرنے پر چار گرفتار : پولس کی ’اوبوّا‘ ٹیم کے پہلے شکار

Thu, 02 Jan 2020 21:01:44    S.O. News Service

سداپور:2؍ جنوری (ایس اؤ نیوز) محکمہ پولس کی جانب سے  تجرباتی طوپرر یکم جنوری سے سرسی ، سداپور میں شروع کی گئی اوبوّا ٹیم نے سداپور میں اپنے پہلے شکار میں 4لوگوں کو گرفتار کرتے ہوئے قانونی کارروائی کی ہے۔

سرسی اور سداپور میں لڑکیوں اور عورتوں سے چھیڑ چھاڑ ، پوکسو معاملات زیادہ ہونے کی وجہ سے ڈی وائی ایس پی گوپال کرشنا نایک نے خصوصی ٹیم’اوبوّا‘  تشکیل دیتے ہوئے یکم جنوری سے مصدقہ طورپر  عملی تجربہ شروع کیا تھا، جس کے تحت سداپور میں پہلا معاملہ درج ہواہے۔

بلیج جان فرنانڈیز ہوسور، ششانک رام چندر مڈیوال بیڈکنی ، اجئے گنپتی مڈیوال بیڈکنی ، کرشنا مورتی واسودیو نائک ، ونایک راما گوڈ ا پر عورتوں ، لڑکیوں سے چھیڑ چھاڑ ، اشاروں سے دعوت دینے ، خفیہ وڈیو کرنے اور عوامی جگہوں پر بے ہودہ ، بازاری سلوک کرنے کے دوران ’اوبوّا‘ ٹیم نے چھاپہ ما رکر گرفتار کرتے ہوئے قانونی کارروائی انجام دی ہے۔ ڈی وائی ایس پی گوپال کرشنا نایک اور انسپکٹر پرکاش کی رہنمائی میں سداپور کے پی ایس آئی منجوناتھ بارکی کی قیادت والی ٹیم میں اے ایس آئی گیتا ، حوالدار سنگیتا کانڈے ، ریکھا ایم ایس، للتا نائک، سویتا راتھوڈ ، شویتا ایچ این وغیرہ کارروائی میں  شامل تھے۔


Share: